(سرینگر) جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 771 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے ہیں۔
8 Feb : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/VxU4mlV0xd— Information & PR, J&K (@diprjk) February 8, 2022
سرکاری بلیٹن کے مطابق سرینگر میں منگل کے روز 172افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16اور شوپیاں میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔جموں ضلع میں سب سے زیادہ 238، اُدھم پور میں 20، راجوری میں اٹھارہ ، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں اٹھارہ ، سانبہ میں پانچ ، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 36اور ریاسی میں 7افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ دریں اثناء منگل کے روز مزید 3330 افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 1297جموں ڈویژن اور 2033کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔