(نئی دہلی) سعودی عرب کے آرمی چیف فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے رواں ہفتے انڈیا کا تاریخی اور اہم پہلا دورہ کیا۔ وزارت دفاع کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر پیر کو نئی دہلی پہنچے تھے اور انہوں نے بدھ کو اپنا تین روزہ تاریخی دورہ مکمل کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کسی حاضر سروس کمانڈر کا انڈیا کا پہلا دورہ تھا اور اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہونے والے اس دوطرفہ دفاعی تعاون کی نشاندہی کی جس کا مقصد تعاون کو مزید تقویت دینا ہے۔ سعودی فوجی سربراہ نے اپنے دورے کے دوسرے روز نئی دہلی میں انڈین آرمی چیف منوج مکند نروانے سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Lieutenant General Fahd Bin Abdullah Mohammed Al-Mutair, Commander, Royal Saudi Land Forces, Kingdom of Saudi Arabia received a Guard of Honour at the #SouthBlock, New Delhi.
#DefenceCooperation#IndiaSaudiArabiaFriendship pic.twitter.com/VJzfR73C1n— ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) February 15, 2022
وزارت دفاع نے کہا کہ بعد میں دونوں آرمی چیفس نے اہم دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی، جس دوران جنرل نروانے نے اپنے سعودی ہم منصب کو سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ انڈین آرمی کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ دونوں سربرہان نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے مشترکہ مفادات کے باعث فروغ پا رہے ہیں، ڈیفنس سفارت کاری مجموعی تعلقات کے اہم اصولوں میں سے ایک ہے۔
Lieutenant General Fahd Bin Abdullah Mohammed Al-Mutair, Commander, Royal Saudi Land Forces, Kingdom of Saudi Arabia called on General MM Naravane #COAS & discussed ways to further enhance the bilateral defence cooperation between the two countries.#IndiaSaudiArabiaFriendship pic.twitter.com/sU72L1EWPQ
— ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) February 15, 2022
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بیان کے مطابق سعودی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کا دورہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں انڈیا کے دورے کی دعوت دینے پر انڈین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی فوج کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران انڈین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔










