(بارہمولہ) ضلع بارہ مولہ کے زنڈ پھرن شیری علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ 46 آر آر، 2 بٹالین ایس ایس بی، 53 بٹالین سی آر پی ایف اور بارہ مولہ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز زنڈہ پھرن شیری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جونہی فورسز اہلکار نالہ کے نزدیک پہنچے تو وہاں ایک کمین گاہ کا سراغ ملا چنانچہ فورسز اہلکاروں نے کمین گاہ سے 11ہینڈ گرنیڈ ،11یو بی جی ایل گرنیڈ اور ایک خام دستی بم برآمد کرکے ضبط کئے۔










