• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

خصوصی پوزیشن کی بحالی اور فرقہ پرست عناصر کی سازشوں کا توڑ کرنے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
18/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نوجوان کش پالیسیوں سے یہاں کا نوجوان نا اُمید اور بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی اور فرقہ پرست عناصر کی مذموم سازشوں کا توڑ کرنے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے۔ ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ  نے جموں میں این سی اسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے پہلے بھی جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی سلب کی جارہی نوکریوں کا مسئلہ بار بار اُٹھایا ہے اور ہم اس سمت میں اُس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں جب تک یہاں کی نوکریاں مقامی نوجوانوں کیلئے مخصوص رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نوجوان کُش پالیسیوں سے یہاں کا نوجوان نااُمید اور بے بس دکھائی دے رہا ہے اور ایسی صورتحال میں منشیات اور دیگر برے کاموں کی طرف راغب ہورہا ہے۔ این سی سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی غلط شعاری سے یہاں کے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں اور عمر کی حد پار کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی طلباء ونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ والدین کی خدمت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور ہمیشہ بڑھوں کی عزت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور خصوصی پوزیشن کی بحالی اور فرقہ پرست عناصر کی مذموم سازشوں کا توڑ کرنے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے۔ اس سے قبل این سی اسٹوڈنٹس یونین جموں کے عہدیداران نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نوجوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے معدوم کئے جانے پر زبردست مایوسی کا اظہار کیا۔ طلباء نے کہاکہ ہمیں اپنا مستقبل مخدوش نظر آرہاہے کیونکہ جموں وکشمیر میں جس طرح باہری ریاستوں کے اُمیدوروں کیلئے نوکریاں حاصل کرنے کیلئے میدان کھلا چھوڑا جارہا ہے ، یہ ایک خطرناک رجحان ہے جس سے نوجوان پود نااُمیدی اور مایوسی کے بھنور میں ڈوبتی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسٹوڈنٹس ونگ سے وابستہ طلباءکو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کرکے اُن کی توجہ بھی اس سنگین مسئلے کی طرف مرکوز کرائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی واقع، 197افراد کی رپورٹ مثبت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی واقع، 197افراد کی رپورٹ مثبت

2008 احمد آباد دھماکوں میں ملوث 38 افراد کو سزائے موت

2008 احمد آباد دھماکوں میں ملوث 38 افراد کو سزائے موت

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

این آئی اے نے اپنے ہی ایک سابق آفیسر کو خفیہ معلومات لیک کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا

انڈیا-یو اے ای کے درمیان جامع تجارتی معاہدے پر دستخط، وزیر اعظم مودی نے اسے گیم  چینجر قرار دیا

انڈیا-یو اے ای کے درمیان جامع تجارتی معاہدے پر دستخط، وزیر اعظم مودی نے اسے گیم چینجر قرار دیا

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

شوپیان کے برتھی پورہ اور کرالہ چک علاقے میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »