(سرینگر) جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 197افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
18 Feb : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/yCQn1Rh7HM— Information & PR, J&K (@diprjk) February 18, 2022
سرینگر میں 30افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 20، بڈگام میں 12، کپواڑہ میں پانچ، اننت ناگ میں دو، بانڈی پورہ میں چھ، گاندربل میں ایک ، کولگام میں تین افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ ضلع جموں میں سب سے زیادہ 41افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں ایک، راجوری میں ایک ، ڈوڈہ میں 42، کٹھوعہ میں دس، سانبہ میں ایک ، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 12اور ریاسی میں پانچ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دریں اثنا پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔