(سرینگر) سرینگر کے گلشن نگر چھانہ پورہ علاقے میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلشن نگر سرینگر میں پیر کی سہ پہر کو دکان میں موجود آکسیجن سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قیصر نقشبندی ولد شمس الدین ساکن بڈ شاہ نگر نٹی پورہ سرینگرشدید طورپر زخمی ہوا. انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔