• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک کے مفاد میں، 5آگست کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی: ڈی پی پانڈے

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک کے مفاد میں، 5آگست کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی: ڈی پی پانڈے

by امت ڈیسک
21/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر میں نیا معمول زندگی کا طریقہ بنتا جا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک یعنی ہندوستان اور پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ جنگ بندی کا سب سے زیادہ فائدہ کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کو ہے۔ جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف ، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سول انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی رکھتے ہوئے قابل ستائش کام کررہے ہیں تاہم 05 اگست 2019کے بعد سیکورٹی فورس کی کارروائی کی وجہ سے پتھراؤ کے نہ ہونے کے برابر پر تشدد واقعات رونما ہوئے اور سب سے بڑی بات یہ ہے اس دوران کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی اورصورتحال بڑی حد تک نارمل رہی ہے اور آج میں ٹیم سیکورٹی فورسز اور سول ایڈمنسٹریشن کے ایک رکن کے ناطے کہہ سکتا ہوا کہ وادی میں جس طرح سے امن و امان قائم ہوا ہے اس سے میں بہت حد تک مطمئن ہوں کیونکہ سیاحت پھل پھول رہی ہے، کاروبار اچھا چل رہا ہے اور وادی میں نیا معمول زندگی کا طریقہ بنتا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار کشمیر میں قائم چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کو برقرار رکھنا تمام سیکورٹی فورسز کا بنیادی مقصد رہا اور ہمارے مؤثر اینٹی انفلٹریشن گرڈ، لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے علاؤہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی قابل اطمینان کام کی وجہ سے تشدد کے تمام پیرامیٹرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی ان کوششوں سے تشدد کا گراف کم ہوا ہے جس میں او جی ڈبلیوز کے نیٹ ورک کو ہدف بنانا تھا جس کیاچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ اسلحے، گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب عسکریت پسندوں اور ان کے ہینڈلرز کی صلاحیت کو بری طرح سے نقصان پہنچایا تو وہ آسان اہداف کو نشانہ بنا نے لگے اور اس طرح کی کارروائیاں ان عسکریت پسندوں اور ان کے ہینڈلرز کے حقیقی نظام کو بے نقاب کرتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ نیا چیلنج جو ہمارے سامنے ہے وہ ہے جنگجوں کا عام شہریوں کو نشانہ بنانا جن میں ہندو، سکھ اقلیتوں، خواتین، سیکورٹی فورس کے افراد جو چھٹی پر ہوتے ہیں، نچلے درجے کے سیاسی کارکنان، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، دکاندار اور سماجی کارکن وغیرہ شامل ہیں کو قتل کرنا ہے جن کے پاس سیکورٹی کور نہیں ہے۔ فوج اور شہریوں کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فوجی آفیسر  نے کہا کہ جی ہاں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنی کی ایک مسلسل کوشش کی جارہی ہے حالانکہ اس کے لئے ہمیشہ بہت کچھ کرنا ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی ایک طویل روایت ہے کہ وہ شہریوں سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے رہے ہیں۔فوجی آفیسر نے کہا کہ ہندوستانی فوج کا یہی جذبہ ہے کہ وہ انسداد شورش کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے مسلسل کام کرتی رہتی ہے تاہم فوج کی یہ ہمیشہ کوشش رہی کہ جانی نقصانات خاص کر عام شہریوں کو بچانے کے لئے کم سے کم طاقت کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ثقافتی پروگراموں، کھیلوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی شرکت خوش آئند ہے کیونکہ وہ تشدد کے خوف اور معمول کی زندگی میں خلل کے باعث متاثر ہوئے تھے۔ ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات میں فوجیوں اور شہریوں کے رابطے میں زبردست بہتری آئی ہے اور اس طرح کی تبدیلی کو ہم گزشتہ سال سورنم وجے ورش کی تقریبات کے دوران دیکھنے کو ملی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کا جشن کشمیر کے طول و عرض میں منایا گیا جہاں شہریوں کو تمام تقریبات میں فوجیوں کے ساتھ فخر سے کھڑے ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔کور کمانڈر نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ثقافتی تقریبات میں سیکورٹی فورسز کی شمولیت اور شرکت جس میں جنون ہنر، ولر فیسٹیول، میوزک فیسٹیول، دودھپتھری فیسٹیول، جشنِ بارہمولہ کے علاؤہ کھیلوں کے ایونٹس/ٹورنامنٹ جیسے ویمن کرکٹ پریمیئر لیگ، کشمیری گرلز ہاکی ٹورنامنٹ، کشمیر پریمیئر لیگ، شوپیان میں جشن چلئی کلاں وغیرہ شامل ہیں، نے ہمیں مقامی ٹیلنٹ کی شناخت اور فروغ دینے میں مدد دی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں خواتین کی 65 کلومیٹر لمبی سائیکل ریس خاص طور پر اطمینان بخش تھی اور میں مخلصانہ طور پر کوشش کررہا ہوں کہ سپاہیوں اور شہریوں کے درمیان مزید تال میل بڑھے تاکہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر اچھا وقت گزارے اور کام کریں۔جموں و کشمیر میں سدبھاونا پروگراموں کی کامیابی پر فوج کے اعلی ترین آفیسر نے کشمیر نیوز سروس کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سدبھاونا پروجیکٹس لوگوں کے ساتھ جذباتی تعلق برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدبھاونا (گوڈ ویل) ہندوستانی فوج کی طرف سے سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں شروع کی گئی ایک منفرد انسانی پہل ہے جو بقول ان کے پاکستان کی طرف سے اسپانسر شدہ اور اس کی حمایت یافتہ عسکریت پسندی سے متاثرہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا اور اس طرح کے پروگرام سے جموں و کشمیر کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو مدد فراہم ہوئی ہے جبکہ عسکریت پسند گروپوں کے اثر و رسوخ کو روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کشمیری معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا، نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے: امیت شاہ کا انٹرویو

Next Post

بارہمولہ:سڑک حادثے میں 4فوجی اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بارہمولہ:سڑک حادثے میں 4فوجی اہلکار زخمی

بارہمولہ:سڑک حادثے میں 4فوجی اہلکار زخمی

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

گاندربل میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم کے دوران نوجوان نے خود کو آگ لگادی

وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث تین افراد گرفتار: پولیس

سرینگر تیزاب واقعہ: ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن کی میعاد میں مزید دو ماہ کی توسیع

جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 137افراد کی کرونا رپورٹ مثبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »