(سرینگر) پولیس نے سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے کیس کے سلسلے میں تین ملزموں کے خلاف قریب ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کیا۔سرینگر پولیس نےاس بارے میں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے کیس کے سلسلے میں منگل کو تین ملزموں جن میں دو بالغ اور ایک نابالغ ہے، کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور جوینائل جسٹس بورڈ میں چارج شیٹ دائر کیا۔
Acid attack: About 1000 page Chargesheet Filed today against 3 accused, 2 adults & 1 Juvenile in Hon'ble CJM court & JJB . Petition also filed to try juvenile as per JJ act as crime is heinous in nature & juvenile is above 16 & below 18 years.
Detailed press release will follow.— Srinagar Police (@SrinagarPolice) February 22, 2022
ٹویٹ میں کہا گیا,’نابالغ پر جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی بھی عرضی دائر کی گئی کیونکہ جرم انتہائی گھناؤنا ہے اور نابالغ کی عمر سولہ سے اٹھارہ برس کے درمیان ہے‘۔