(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں سماج میں بنیادی سطح پر ترقی دینے کےلئے ہم مالیاتی مصنوعات تک عام لوگوں خاص کر دیہی آبادی کی رسائی کو بڑھارہے ہیں۔ اس ضمن میں ”ایک ضلع ایک پروڈیکٹ“ کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں خواتین ، دستکاری، اور ادارہ جاتی قرضہ جات کو ترجیحی بنیادو پر بڑھاوادیا جارہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس سلسلے میں ڈپٹی گورنر آر بی آئی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سرکار مرکزی معاونت والی سکیموں کا براہ راست فائدہ دیہی عام کو پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ ہم مختلف مالیاتی سکیموں کو رائج کررہے ہیں تاکہ دیہی عوام کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کیا جاسکے ۔
Today reviewed the progress towards financial inclusion by banks in J&K with Shri MK Jain, Deputy Governor RBI, and other senior officials. The efforts are being made to enable far-flung areas of rural interiors to become fully connected with financial sector. pic.twitter.com/v0yJVq7CKW
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) February 22, 2022
لیفٹیننٹ گورنر نے ایم کے جین، ڈپٹی گورنر آر بی آئی، اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی خواتین ، نوجوانوں کو مختلف معالی سکیموں سے ادارہ جاتی قرضہ دیکر انہیں خود روزگار کمانے کے قابل بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کی دستکاری اور صنعت کو بڑھاوادیا جارہا ہے جس مستفیدین کو مختلف سکیموں کے تحت مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں کے دور دراز علاقوں کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے بتایا کہ ترقی کی سماجی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے ہم مالیاتی مصنوعات تک لوگوں کی رسائی کو بڑھا رہے ہیں۔ہم ایک” ضلع ایک پروڈکٹ“کو فروغ دے رہے ہیں، خواتین، نوجوانوں، SMEs، دستکاری اور دیگر ترجیحی شعبوں کو ادارہ جاتی قرضہ یوٹی کی ترقی کے عمل میں موثر شراکت کے لیے فراہم کر رہے ہیں۔لفٹیننٹ گورنر نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنانے کےلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت مرکزی معاونت والی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جوڑا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاءہے کہ یہاں کے نوجوان اب سرکاری نوکریں کے بجائے خود روزگاری کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اب تک کئی نوجوانوں نے مختلف سرکاری سپارنسر سکیموں کے تحت ایک تو خود کےلئے روزگار پیدا کیا بلکہ انہوں نے دوسروں کو بھی روزگار فراہم کیا ہے ۔