(سرینگر) بادامی باغ چھاؤنی سرینگر میں شدید برف باری کی وجہ سے ایک شیڈ گرجانے سے ایک آرمی اہلکار کی موت ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپاہی الطاف احمد (6946767M) جو کہ کرناٹک کے ارگی وراج پتھ کوڈاگن کا رہائشی تھا، ایک شیڈ کے پاس کھڑا تھا جب اس کی چھت گرنے سے وہ زخمی ہو گیا۔اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دفاعی ترجمان کرنل ایمرون موسوی نے کہا کہ جب وہ ان کے پاس پہنچیں گے تو وہ اس واقعے کی تفصیلات بتائیں گے۔