(سرینگر) سرینگر جموں قومی شاہراہ ہفتے کی صبح کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دی گئی۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے کہا کہ قاضی گنڈ علاقے میں تازہ برف باری اور کئی مقامات پر بارشوں کی وجہ سے چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر مہر، کیفٹیریا روڈ، پانتھال اور بانہال رام بن علاقے میں چٹانیں کھسک آئیں ہیں.