(سرینگر) سرینگر جموں قومی شاہراہ رام بن میں پنتھال کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ایک پھر بند کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر رام بن کے پنتھال علاقے میں چٹانیں کھسک آئی ہیں جس سے اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔ شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کرنے کا کام شد ومد سے جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ چٹانیں لگا تار کھسک رہی ہیں جس سے بحالی کے کام میں اڑچنیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اس شاہراہ پر فی الوقت سفر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔










