(سرینگر) برزلہ سرینگر میں واقع ہڈیوں اور جوڑوں کے اسپتال میں آتشزدگی سے اسپتال کی عمارت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے گزشتہ شب تقریباً 9:30 برزلہ اسپتال میں ہوئی آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے فائر ایمر جنسی کے عملے غیر سرکاری تنظیموں اور مقا می باشندوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس دوران اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ اسپتال کا جائزہ لے رہی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ شروع میں یہ آتشزدگی ایمرجنسی تھیٹر تک محدود رہی ،تاہم تھوڑی ہی دیر آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔