(گاندربل) گاندربل میں قریب دو ہفتے قبل ایک انہدامی کارروائی کے دوران خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کرنے والا نوجوان آج صبح سکمز اسپتال صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ یاد رہے کہ گاندر بل کے گندر ہامہ علاقے میں عامر حمید شاہ نامی اس نوجوان نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران زیر تعمیر کیملکیس پر چڑھ کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایت پر اس معاملے میں انکوائری کا حکم پہلے ہی دیا گیا ہے۔ عامر حمید شاہ کی موت کی خبر سن کر پورا علاقہ دم بخود ہوکر رہ گیا۔