(جکارتا) موبائل فونز اسکول لانے پر کلا س ٹیچر نے بچوں کے موبائل فونز کو آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر انڈونیشیا کے ایک اسکول کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول میں موجود کلاس ٹیچر نے دوران کلاس طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پر ٹیچر نے سخت رویہ اختیار کیا ۔ ٹیچر نے موبائل اسکول میں لانے پر طلبہ سے تمام فونز ضبط کر کے ان کو ڈرم میں بڑھکتی آگ میں ڈال دیا یہ سارا منظر ویڈیو پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچر نے ان طلبہ کی ایک بھی نا سنی۔
https://www.youtube.com/watch?app=desktop&v=68XXgcwghK4