• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن، جنگجووں کی صفوں میں ریکروٹمنٹ میں کمی آئی ہے: جی او سی ڈی پی پانڈے

کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن، جنگجووں کی صفوں میں ریکروٹمنٹ میں کمی آئی ہے: جی او سی ڈی پی پانڈے

by امت ڈیسک
05/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(گلمرگ) آرمی کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کشمیر میں تین اہم محاذوں پر کام کر رہی ہے ایک نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل کو روکنا، دوئم نوجوان کی توجہ میوزک، آرٹ اور کلچر کی جانب مبذول کرانا اور تیسرا اسپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا۔ اُن کے مطابق ملک دشمن عناصر ’وائٹ کالر ٹیررزم‘ اور منشیات کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار گلمرگ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جی او سی ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج کرنا معمول بن گیا تھا لیکن اب یہ رجحان بھی اپنے اختتام کو پہنچا ہے ۔ موصوف جی او سی نے بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وادی کشمیر میں حالات پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں اور اس کے اثرات زمینی سطح پر بھی عیاں ہے۔ انہوں نے کہا :کشمیر میں پتھراو اور ملی ٹینسی کے واقعات کے ساتھ ساتھ ہڑتال، بنداور پروٹسٹ کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کی سیر وتفریح پر آرہے ہیں جو نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا: ’ہم یہ بات آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ سینئر نوجوان جن کی عمر 21 برس یا اس سے زیادہ ہے، جنگجووں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’وائٹ کالر ٹیررزم سے وابستہ افراد کے لئے اس عمر کے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کرنا جب مشکل ہوتا ہے تو وہ کم سن لڑکوں جن کی عمر 14 سے16 سال کی ہوتی ہے کے ہاتھ میں ہتھیار تھما کر اُنہیں مروانے کی سازش کر رہے ہیں۔ اُن کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو یہ سمجھ آیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اُن کے مستقبل کو تاریک بنارہے ہیں لہذا وہ اب ملی ٹینٹ صفوں میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹ کالر ٹیررزم کے ذریعے ملک دشمن عناصر کم عمر نوجوانوں کو بہلا پھسلا کر اُن کے ہاتھوں میں بندوق تھما رہے ہیں۔ جی او سی نے بتایا کہ والدین اور سوسائٹی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح راستے کی ترغیب دیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر کشمیر کے نوجوانوں کو ڈرگ اور دہشت گردی کے ذریعے ٹارگیٹ کر رہے ہیں اور اس بات کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ فوجی کمانڈر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملی ٹینسی اور ڈرگ سے بچیں جبکہ فوج کی جانب سے بھی نوجوانوں کو بہتر ترغیب دینے کی خاطر زمینی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا :’فوج کی جانب سے نوجوانوں کو ملی ٹینسی سے دور رکھنے کی خاطر تین چیزوں پر کام ہو رہا ہے ، ایک یہ کہ نوجوانوں کی توجہ تعلیم کی اور مبذول کی جارہی ہیں جس کے ذریعے وہ خاندان اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ دوئم کھیل کود کی سرگرمیاں جس کے ذریعے نوجوان ڈرگ سے محفوظ رہ سکتا ہے اور یہ کہ وہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنا نام روشن کرسکتا ہے تیسرا یہ کہ میوز آرٹ اور کلچر کی طرف نوجوانوں کا دھیان مبذول کرانا کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے نوجوان میوزک اور آرٹ میں کافی مہارات رکھتے ہیں اورا س کو بڑھاوا دینے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسکول ٹیچر نے بچوں کے موبائل فون کو آگ لگا دی

Next Post

اسکول پرنسپل نے 84 طلبا کے بال کاٹ دیئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اسکول پرنسپل نے 84 طلبا کے بال کاٹ دیئے

اسکول پرنسپل نے 84 طلبا کے بال کاٹ دیئے

کپواڑہ میں حادثہ: ایس ایس بی امتحان دینے جارہےچار اُمیدوار زخمی ، دو کی حالت تشویشناک

کپواڑہ میں حادثہ: ایس ایس بی امتحان دینے جارہےچار اُمیدوار زخمی ، دو کی حالت تشویشناک

امیراکدل سرینگر میں فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ، عام شہری ہلاک

امیراکدل سرینگر میں فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ، عام شہری ہلاک

برزلہ اسپتال میں آتشزدگی: اسپتال عمارت خاکستر، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

برزلہ اسپتال کی حالیہ آتشزدگی کے پیش نظر پانچ اسپتالوں میں آرتھوپیڈک کلنک شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا :ڈائریکٹر ہیلتھ سروس

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

گپکار الائنس کا وائٹ پیپر: وائٹ پیپر ہو یا بلیک، نیلا ہو یا پیلا، دفعہ 370ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا، رویندر رینہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »