(سرینگر) امیرا کدل سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے گرینیڈ داغے جانے کے بعد ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے امیرا کدل مارکیٹ میں گرینیڈ پھینکا۔ اس واقعے میں ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا جہاں ایک پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوٸے۔حملے میں مخدوم صاحب کے 70 سالہ رہاٸشی محمد اسلم محمدومی ولد محمد لقمہ اجل ہوٸے ہیں۔اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔











