(سرینگر) قاضی گنڈ کے شمپورہ علاقے میں پیر کی شب ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کے رابطے میں آنے سے ڈرائیور کی جھلس جانے سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ کے شمپورہ علاقے میں پیر کی شب ایک ٹرک زیر نمبر PB29X – 4153 بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کے رابطے میں آگئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور ڈرائیور کی جھلس جانے سے موت واقع ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی موت ممکنہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے۔