(پلوامہ) پلوامہ سے گذشتہ 24 روز سے لاپتہ 65 سالہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش ہفتے کے روز دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔ یاد رہے کہ پلوامہ کے 65 سالہ محکمہ پی ڈی ڈی کے سبکدوش ملازم عبدالغنی بٹ ولد محمد صدیق بٹ 16 فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق موصوف کی لاش ہفتے کے روز دریائے جہلم سے لاش بر آمد کی گئی۔