(امرتسر) بھارت نے واہگہ اور اٹاری بارڈر کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھارتی وزارت داخلہ سے اسپیشل اجازت لینے کی پابندی ختم کردی۔ یاد رہے مارچ 2020ء میں پاکستان اور بھارت نے کورونا وبا کی وجہ سے واہگہ/اٹاری بارڈ مسافروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان نے 17 اگست 2021ء کو اپنی طرف سے بارڈر کھول دیا تھا لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک بارڈربند تھا جسے پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے واہگہ/اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان جانے کے لیے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد پیر کے روز بھارتی شہریوں کا 50 رکنی وفد لاہور پہنچا ہے۔ سردار دیپک منموہن سنگھ کی سربراہی میں جانے والے بھارتی وفد میں پنجابی ادیب، دانشور، شاعر اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ وفد لاہور میں ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام پانچ روزہ انٹرنیشنل پیس اینڈ لٹریچر کانفرنس میں شریک ہوگا۔ بھارت کی طرف سے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے مسافروں کی آمد و رفت میں اضافے کا امکان ہے۔
#BREAKING : Passengers having visa may travel to Pakistan through #ICP
at Attari-Wagah. The #GOI today withdrawal the requirement of special permission.This is a positive step by the government of India towards easing the tension between India and Pakistan says the experts. pic.twitter.com/D43CbyDsqZ
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) March 14, 2022










