(بارہمولہ) بارہمولہ ضلع کے قصبہ اوڑی میں بدھ کو ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا. اطلاعات کے مطابق متوفی فوجی اہلکار کی شناخت وکرم کمار یادو کے طور پر کی طور پر ہوئی ہے جو یونٹ 21 کماون سے وابستہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول پر مائیک پوسٹ پر پیش آیا۔فوجی اہلکار کو بریگیڈ اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا اور بعد میں قانونی کارروائیوں سے ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی گئی.