(سرینگر) سرینگر کے رعناواری علاقے میں آج شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے کمپ پر گرینڈ دھاگا۔ حملے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 5 پولیس اہلکار، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق رعناواری میں قائم 82 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کی جانب گرینڈ دھاگا گیا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہے جنہیں علاج کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔









