• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: سیتا رام یچوری

کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: سیتا رام یچوری

by امت ڈیسک
24/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کے لوگوں کو ہی مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑا ہے بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادروں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔انہوں نے دفعہ370 کی منسوخی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پارٹی کی طرف سے دائر عرضی پر جلد شنوائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عرضی کی شنوائی میں جتنی زیادہ تاخیر ہوگی سرکار کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر یہ ریاست ملک کے ساتھ جڑ گئی ہے ان کی پاسداری ہونی چاہئے۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں گپکار میں واقع سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’افسوس کی بات ہے کہ ہم نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ370 اور35 اے کی منسوخی کے خلاف ایک عرضی دائر کی ہے لیکن آج تک اس پر شنوائی نہیں ہوئی جتنی دیر اس کی شنوائی میں ہوگی بی جے پی کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا یہی وجہ ہے کہ یہاں اراضی قوانین،حد بندی قوانین کو لاگو کیا جا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’جب تک عدالت عظمیٰ میں یہ فیصلہ نہیں ہوگا کہ مذکورہ دفعات کی منسوخی غیر قانونی تھی یا نہیں تب تک نئے قوانین کے اطلاق پر پابندی عائد ہونی چاہئے تھی لہذا ہماری گذارش ہے کہ اس عرضی کی بہت جلد شنوائی ہونی چاہئے‘۔کشمیر فائلز فلم پر بات کرتے ہوئے مسٹر یچھوری نے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادری کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔انہوں نے کہا: ’اس فلم کے خلاف ایڈیٹرس گلڈ نے بھی مشترکہ بیان دیا کہ اس سے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے ماحول کو ٹھیس پہنچے گی اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھی فلم بنائیں لیکن اُس فلم کو دکھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ان کا کہنا تھا: ’ملی ٹنسی میں ہماری پارٹی کے لیڈروں اور ورکروں پر بھی حملے ہوئے مسلمانوں اور سکھ براداری کے لوگوں کو مارا گیا لیکن انہوں نے ہجرت کیوں نہیں کی لہذا اس وقت کے گورنر کے رول کے بارے میں بھی بات ہونی چاہئے تھی‘۔موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس فلم سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید مسائل پیدا ہوں گے جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آر آئی ٹی کے جواب میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وادی میں ملی ٹنسی شروع ہونے سے لے کر کل 89 پنڈت لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ باقی دوسرے مذہبوں کے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’ہماری پارٹی بھی پنڈتوں کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے لیکن نفرت کی بنیادوں پر جو یہاں سیاست چل رہی ہے وہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے لہذا ہمیں آئین کو بچانے کے لئے متحد ہونا ہے‘۔مسٹر یچھوری نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر اس ریاست کا الحاق ملک کے ساتھ ہوا تھا ان کی پاسداری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ الحاق کے روز اول سے ہی یہ ہمارا ماننا رہا ہے۔موصوف سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاید پہلی بار ملک کی بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور پچاس فیصد نوجوان اب روز گار کی تلاش ہی نہیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم اور روز گار فراہم کرے تاکہ وہ ملک کے لیے خود اپنی خدمات انجام دے سکیں۔مسٹر یچوری نے کہا کہ ملک کے جمہوری اداروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور ملک میں کوئی بھی ایسی چیز بچی نہیں ہے جس کو بیچا نہ گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکرا نہیں ہے بلکہ اس خطہ اراضی کی پانچ ہزار سال پرانی شناخت ہے جس کو مسخ نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہ ہماری پارٹی دفعہ370 کی منسوخی کو ایک سانحے سے تعبیر کرتی ہے کیونکہ اس ریاست کی تاریخی حیثیت کو رات کے اندھیرے میں لیڈروں کو بند کرکے اور لاک ڈاؤن نافذ کرکے ختم کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حد بندی کمیشن کے خلاف نہیں ہے لیکن یہ عمل2026 میں ہونا تھا لیکن یہاں پہلے ہی کیا جا رہا ہے۔کشمیر فائلز فم کے حوالے سے مسٹر تاریگامی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے اس پر جنوبی افریقہ کے طرز پر ایک کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر یہ معلوم ہو سکے کہ کون مرا کیسے مرا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کانفرنس کے دوران ایک قرار داد پاس کیا ہے جس میں لوگوں کو در پیش گوناگوں مشکلات کو اجاگر کیا.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رعناواری سرینگر میں گرینیڈ حملہ،6 فورسز اہلکاروں سمیت 7زخمی

Next Post

فرضی اسلحہ لائسنس کیس :ای ڈی نے جموں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
فرضی اسلحہ لائسنس کیس :ای ڈی نے جموں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے

فرضی اسلحہ لائسنس کیس :ای ڈی نے جموں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے

کنگن میں سڑک حادثہ : دو سیاح ازجان، متعدد زخمی

کنگن میں سڑک حادثہ : دو سیاح ازجان، متعدد زخمی

پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے: ڈی جی پی

کشمیر میں جنگجوئوں کی تعداد میں کمی آئی،لیکن عسکری سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

ادھم پور میں سڑک حادثہ:4 ہلاک، تین زخمی

آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

ملی ٹنٹ سرگرمیوں کے لیے استعمال شدہ جائدادوں کوضبط کرنے کےلئے کارروائی کا آغاز:پولیس کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »