• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں وکشمیر کا بجٹ2022-23 لوگوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے:ایل جی منہوج سنہا

by امت ڈیسک
25/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) لیفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا نے جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے بجٹ برائے سال 2022-23 کو ترقی پر مبنی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور بجٹ جموں وکشمیر انتظامیہ کی امن و ترقی کے لئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہراتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر کا بجٹ برائے سال 2022-23 یہاں کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے یہ بجٹ یونین ٹریٹری انتظامیہ کی امن و ترقی کے لئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہرا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں ترقی اور قیام امن کو یقینی بنانا ہے۔سنہا نے کہا کہ یہ ترقی پر مبنی بجٹ ہے اور اس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے تمام شعبوں کو فائدہ پہنچے گا اور کسی کے ساتھ کوئی بھید بھاؤ نہیں ہوگا۔موصوف نے کہا کہ باغبانی اور سیاحت ہماری توجہ کے بنیادی مرکز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت جموں وکشمیر کے اقتصادیات کے لئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم اس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔سنہا نے کہا کہ بجلی سیکٹر بھی ہماری توجہ کا خاص مرکز رہے گا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چار برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں زائد از ضرورت بجلی دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران محکمہ بجلی سری نگر اور جموں اضلاع میں چھ لاکھ سمارٹ میٹرس نصب کرنے والا ہے تاکہ بجلی کی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال ماہ ستمبر میں چناب وادی میں تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ریل برج بھی مکمل ہوگا جو وادی کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 17 مارچ کو پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لئے 1.42 لاکھ کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹنٹ سرگرمیوں کے لیے استعمال شدہ جائدادوں کوضبط کرنے کےلئے کارروائی کا آغاز:پولیس کا اعلان

Next Post

دفعہ370 کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر کے لوگ مضبوط جمہوری تحریک میں شامل ہو گئے ہیں: سوز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
حدبندی کمیشن نے جموں کےلئے 12 نشستیں اور کشمیر کےلئے صرف 4 نشستیں مخصوص کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے: سوز

دفعہ370 کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر کے لوگ مضبوط جمہوری تحریک میں شامل ہو گئے ہیں: سوز

فاروق عبدﷲ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بات چیت پاکستان سے نہیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے ہوگی :بھاجپا

فاروق عبدﷲ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بات چیت پاکستان سے نہیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے ہوگی :بھاجپا

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے سرینگر اور جموں میں پبلک میٹنگ کا اعلان کیا

لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جائے گا: سعودی حکومت کی رمضان المبارک کے لیے نئی ہدایت جاری

لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جائے گا: سعودی حکومت کی رمضان المبارک کے لیے نئی ہدایت جاری

رعناواری سرینگر میں گرینیڈ حملہ،6 فورسز اہلکاروں سمیت 7زخمی

چٹہ بگ بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایس پی او ہلاک، بھائی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »