• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فاروق عبدﷲ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بات چیت پاکستان سے نہیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے ہوگی :بھاجپا

فاروق عبدﷲ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بات چیت پاکستان سے نہیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے ہوگی :بھاجپا

by امت ڈیسک
25/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چھگ نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کشمیر فائلز سے اپوزیشن کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاروق عبدا ﷲ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اس وقت مودی کی سرکار ہے لہٰذا اگر بات چیت ہوگی تو وہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے ہی ہوگی ۔اس موقع پر دویندر رانا نے کہا کہ جموں وکشمیر اب گپکار کے اشاروں پر ناچنے والا نہیں۔ان باتوں کا اظہار بھاجپا لیڈروں نے ڈوڈہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مرکزی حکومتوں کی جانب سے جتنی بھی رقم جموں وکشمیر کی فلاح و بہود کے لئے واگزار کی گئی وہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے ہڑپ کی ۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوا کیونکہ جو پیسے مرکز سے آتے ہیں وہ سیدھے طور پر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ سے مخاطب ہوتے ہوئے بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ این سی سرپرست پاکستان اور چین کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن میں اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر بات چیت ہوگی تو وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہی ہوگی ۔ترن چھگ نے کہاکہ کشمیر فائلز سے اپوزیشن کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بھاجپا کے ساتھ وابستگی جتائی ہے اور اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر دوندر رانا نے کہا کہ بھاجپا ہندو اور مسلمانوں کی علمبردار ہے ۔اُن کے مطابق حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کے دوران اُن پر واضح کیا کہ جموں صوبے کے لوگوں کا اُن کا حق ملنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن پارٹیاں پوری طرح سے بے نقاب ہو گئی ہے۔بی جے پی لیڈر کے مطابق جموں صوبے کے ساتھ ہمیشہ نا انصافی کی گئی لیکن اب جموں کے لوگوں کو ہر سطح پر انصاف فراہم ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ370 کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر کے لوگ مضبوط جمہوری تحریک میں شامل ہو گئے ہیں: سوز

Next Post

حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے سرینگر اور جموں میں پبلک میٹنگ کا اعلان کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے سرینگر اور جموں میں پبلک میٹنگ کا اعلان کیا

لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جائے گا: سعودی حکومت کی رمضان المبارک کے لیے نئی ہدایت جاری

لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جائے گا: سعودی حکومت کی رمضان المبارک کے لیے نئی ہدایت جاری

رعناواری سرینگر میں گرینیڈ حملہ،6 فورسز اہلکاروں سمیت 7زخمی

چٹہ بگ بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایس پی او ہلاک، بھائی زخمی

راجوری کے کنڈی علاقے میں پُراسرار دھماکے،جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

راجوری کے کنڈی علاقے میں پُراسرار دھماکے،جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

چٹہ بگ بڈگام حملہ میں مہلوک پولیس اہلکار کابھائی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا

چٹہ بگ بڈگام حملہ میں مہلوک پولیس اہلکار کابھائی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »