(بڈگام) بڈگام ضلع کے چٹہ بگ علاقے میں گزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہوا مہلوک ایس پی او کا بھائی بھی آج صبح اسپتال میں دم توڑ گیا، جس سے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ مہلوک کی شناخت عمر جان ڈار ولد غلام احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جوایک طالب علم تھا۔دریں اثناء حکام نے بڈگام بارہمولہ ٹرین سروس کو احتیاطی طور پر بند کردیا ہے. واضح رہے ٹرین سروس چٹہ بگ گاؤں سے ہوکر ہی بڈگام سے بارہمولہ جاتی ہے.