(راجوری) راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں ہفتے کی شام کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔پُرا سرار دھماکوں کے بعد احتیاطی طورپر پولیس نے مین مارکیٹ کو بند کروادیا ہے. تفصیلات کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے میں پُراسرار دھماکوں سے لوگ سہم کر رہ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔