(سرینگر) ناجائیز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے محکمہ امور صارفین کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے چار گوشت اور ایک بیکری کی دکان سر بمہر کر دی جبکہ دس ہزار روپے بطور جرنامہ دکانداروں سے وصول کیا گیا ۔ محکمہ امور صارفین کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر میں کارورائی جاری رکھتے ہوئے سوموار کو کئی علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے دکانوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود چیزوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی۔ محکمہ کے اہلکاروں نے بمنہ بائی پاس، ٹینگ پورہ، پیر باغ، حیدر پورہ، حبک، زکورہ، حضرت بل وغیرہ میں علاقوں کا دورہ کیا ااور اس مہم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) کی صدارت میں چلائی گئی جس دوران انہوں نے دکانوں پر موجود چیزوں کا معائنہ کیا اور اس دوران منا فع خوری اور دیگر چیزوں میںملوث پائے گئے دکانداروں کے خلاف کارورائی کی گئی ۔ چیکنگ کے دوران انفورسمنٹ ونگ نے سات دکانداروں سے 10400روپے بطور جرمانہ وصول کیاجبکہ اس کے علاوہ چار گوشت کے دکان اور ایک بیکری کی دکان بھی سیل کر دی گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ نے دکانداروں سے کہا کہ آئندہ کیلئے محتاط رہے اور اس طرح کی کوئی بھی کوشش کریں۔ محکمہ نے واضح کر دیا ہے کہ جو بھی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔