(نئی دہلی) مرکزی وزارت دفاع کی جانب سے جموں و کشمیر اور لداخ سمیت ملک بھر میں 100نئے سینکوں اسکول قائم کررہی ہے اور اس ضمن میں آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئے 21سینک اسکولوں کو منظوری دی ہے ۔ ان اسکولوں کا قیام ملک میں 100نئے سکولوں کے قیام کے منصوبے کا ایک حصہ ہے ۔ مرکزی سرکار جموں کشمیر اور لداخ سمیت ملک بھر میں نئے 100سینک سکولوں کا قیام عمل میں لارہی ہے ۔ ان سکولوں کا مقصد نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے اور کیریر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کا مقصد ہے ۔ اس دوران وزارت دفاع نے این جی اوز، پرائیویٹ اسکولوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت میں 21 نئے سینک اسکولوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ اسکول پارٹنرشپ موڈ میں پورے ملک میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومتی اقدام کے حصے کے طور پر قائم کیے جائیں گے۔ یہ پہلے سے چل رہے سینک اسکولوں سے مختلف ہوں گے۔100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے حکومت کے وژن کا مقصد طلباءکو تعلیم سے متعلق قومی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔نئے منظور شدہ اسکولوں میں سے 17 اسکول براو ¿ن فیلڈ سے چلنے والے اور چار گرین فیلڈ اسکول ہیں۔ ان میں سے 12 این جی اوز، ٹرسٹ اور سوسائٹیز کی ملکیت ہیں، چھ پرائیویٹ اسکول ہیں اور تین ریاستی حکومت کی ملکیت ہیں۔ سات نئے سینک اسکول ڈے اسکول ہیں اور 14 نئے منظور شدہ اسکولوں میں رہائشی انتظامات ہیں۔یہ نئے سینک اسکول متعلقہ تعلیمی بورڈز کے ساتھ الحاق کے علاوہ سینک اسکول سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کی طرف سے تجویز کردہ شراکت داری میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ان اسکولوں میں داخلہ کلاس VI کی سطح پر ہوگا۔