• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں صنعتی یونٹس کا قیام:اراضی کی الاٹمنٹ کیلئےحکومت کو47ہزار441کروڑ روپے کی 4ہزار226تجاویز موصول

جموں وکشمیر میں صنعتی یونٹس کا قیام:اراضی کی الاٹمنٹ کیلئےحکومت کو47ہزار441کروڑ روپے کی 4ہزار226تجاویز موصول

by امت ڈیسک
29/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں و کشمیر حکومت کو صنعتی یونٹس قائم کرنے کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے 47ہزار 441کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی 4ہزار 226تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ سال جنوری میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور صنعتی ترقی کو بلاک کی سطح تک لے جانے کے لیے 28ہزار400کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا تھا. 2037تک لاگو ہونے والی نئی پالیسی نے غیر ملکیوں کے لیے خطے میں سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار کی ہے. ایک سینئر سرکاری افسر کے حوالے سے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ، "مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں صنعتی یونٹس قائم کرنے کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے 47,441 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 4,226 تجاویز آن لائن موڈ کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔ان تجاویز سے 1.97 لاکھ روزگار پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، عہدیدار نے کہا کہ ان تجاویز کی منظوری کے عمل کو پہلے ہی تیزی سے ٹریک کیا گیا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ 2022-23 میں نئی صنعتی املاک کی ترقی کے لیے کل 150کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، اور حکومت کا مقصد نئی پالیسی کے تحت تقریباً 4.5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت کو مختص 1,003کروڑ روپے یوٹی میں صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جاری کوششوں کی تکمیل کریں گے۔جموں و کشمیر میں نئی صنعتی اسٹیٹس کے قیام پر خاطر خواہ رقم خرچ کی جائے گی۔ صنعت کا محکمہ دستکاری کو فروغ دینے کے لیے 2,000 سیلف ہیلپ گروپس کی بھی مدد کرے گا۔یاد رہے کہ اس سال کے بجٹ میں جموں و کشمیر کے نوجوان کاروباریوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 200کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں. (ایجنسیاں)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرہ, لالچوک سرینگر کا رہائشی جموں میں گرفتار

Next Post

جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے خاتمے کیلئے پولیس اور فورسز تھکنے والے نہیں : ایل جی منہوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے خاتمے کیلئے پولیس اور فورسز تھکنے والے نہیں : ایل جی منہوج سنہا

جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے خاتمے کیلئے پولیس اور فورسز تھکنے والے نہیں : ایل جی منہوج سنہا

جموں وکشمیر میں 370 ہٹانے کے بعد سے 34 بیرونی افراد نے اراضی خریدی:وزارت داخلہ

جموں وکشمیر میں 370 ہٹانے کے بعد سے 34 بیرونی افراد نے اراضی خریدی:وزارت داخلہ

رعناواری سرینگر میں انکاؤنٹر :دو عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعویٰ

رعناواری سرینگر میں انکاؤنٹر :دو عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعویٰ

جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے پنچائیتی راج اداروں کی جڑیں مضبوط کررہے ہیں : ایل جی کی پنچائیتی ممبران سے ورچوئل بات چیت

جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے پنچائیتی راج اداروں کی جڑیں مضبوط کررہے ہیں : ایل جی کی پنچائیتی ممبران سے ورچوئل بات چیت

ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد آج کی ہڑتال موخر کر دی

ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد آج کی ہڑتال موخر کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »