(جموں) لیفٹننٹ گورنر منہوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سے ملی ٹنسی کے خاتمے کے لئے ہمارے سپاہی تھکنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے پولیس اور فورسزاس سر زمین پر گرنے والے آنسوؤں کا حساب لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع بڈگام میں جنگجوؤں نے ایک ایس پی او اور اس کے بھائی کو قتل کرکے ایک کنبے کا مستقبل چھین لیا ہے۔انہوں نے مہلوکین کے والدین کے حق میں دس لاکھ روپیہ امداد اور ان کے بھائی، جو ایس پی او ہے، کو جموں وکشمیر پولیس میں مستقل کرنے کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔










