(جموں) پولیس نے پیر کی رات ایک شخص کو سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت محمد یوسف وانی کے طور پر کی گئی ہے جو لال چوک سرینگر کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو جموں انتظامیہ کی طرف سے چلائی گئی انسداد تجاوزات مہم کے دوران موصوف نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں کچھ حساس اور قابل اعتراض تبصرہ کیا۔
جموں پولیس نے اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A (مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 505 (قابل اعتراض نوعیت کا بیان دینا) اور 295A (کسی بھی طبقے کے مذہب کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد یوسف وانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے.