(رام بن) پولیس نے ضلع رام بن میں 12روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا ہے۔حکام نے بتایا کہ وہ ایک تبلیغی گروپ کے حصہ کے طور پر تحصیل گول کے گاؤں ڈار پہنچے تھے۔اس کے بعد 12ارکان کو کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں جیل بھیج دیا گیا، جہاں زیادہ تر روہنگیا مسلمان، جو غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں داخل ہوئے تھے، اور یہیں مقیم ہیں۔پولیس نے ان کی شناخت امیر حکم، جعفر عالم، محمد نور، ابوالحسن، محمد عالم، نور امین، نور حسین، سعید حسین، محمد سلیم، محمد اسماعیل، کمال حسین اور مصطفی حسین کے طور پر کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وہ آٹھ سال سے جموں کے بھٹنڈی اور نروال میں پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہے تھے.