(پلوامہ) پلوامہ کے نوپورہ بالا علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی ڈرائیور و کنڈیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ایک کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جبکہ دوسرے کی چھاتی میں گولی لگی ہوئی ہے. دونوں کی شناخت پٹھانکوٹ پنجاب کے سریندر اور دیرج دتا کے بطور ہوئی ہے جنہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.حملے کے بعد آرمی، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی.