(سرینگر) سی آر پی ایف کے دو اہلکاروں میں سے ایک جو مائسمہ سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا، اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو جوانوں کو پیر کی سہ پہر سرینگر کے علاقے مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار دیں۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈار بلڈنگ کے قریب مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کے دو جوانوں پر فائرنگ کی، جس میں 2اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ مارے گئے سی آر پی ایف جوان کی شناخت وشال کے طور پر کی گئی ہے۔