(سرینگر) آرمی نے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں زائد از ڈیڑھ برس قبل ایک متنازع انکاؤنٹر کے دوران راجوری سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کے مارے جانے کے سلسلے میں اپنے ایک افسر کے خلاف کورٹ مارشل شروع کیا ہے۔ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جولائی 2020 میں ہونے والے ایک آپریشن کے سلسلے میں ایک کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل کارروائیاں شروع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں کورٹ آف انکوائری اور شواہد کے خلاصے کی طرف سے تادیبی کارروائی کی ضرورت کی نشاندہی کرنے کے بعد انجام دی گئیں۔