• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ح سے ’حقہ‘ تو پھر س سے ’سگریٹ‘ کیوں نہیں؟

ح سے ’حقہ‘ تو پھر س سے ’سگریٹ‘ کیوں نہیں؟

ڈاکٹر محمد زوہیب حنیف

by امت ڈیسک
05/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اردو کی ابتدائی درسی کتب میں بچوں کےلیے حروفِ تہجی اور ساتھ ساتھ اردو سیکھنے کےلیے ’الف‘ سے ’ے‘ تک تصویری شکل میں اردو کا قاعدہ پڑھایا جاتا ہے، تاکہ بچوں کو حروف کے ساتھ چیزوں کی بھی آشنائی ہوسکے۔ فدوی نے بہت سی درسی کتب کا بہ نظرِ عمیق مطالعہ کیا تو کچھ چیزوں پر محسوس کیا کہ اِن پر کام کیا جائے تاکہ مزید بہتری آسکے۔ اُن میں سے جس پر سب سے زیادہ کام کی ضرورت محسوس ہوئی وہ حروفِ تہجی میں ’ح‘ ہے۔ حروف تہجی میں ’ح‘ فارسی زبان کا ’آٹھواں‘ جب کہ عربی زبان کا ’چھٹا‘ حرف ہے۔ اکثر اردو کی کتب میں ’ح‘ کے ساتھ ’حقہ‘ کی تصویر موجود ہوتی ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو ’ح‘ سے حقہ پڑھایا اور سمجھایا جائے۔ اکثر مائیں یہ سوال پوچھتی ہیں کہ آخر یہ ’حقہ ‘ ہی کیوں شامل کیا ہے؟ تو ہمارا جواب آئیں بائیں شائیں کرنے کے سِوا کچھ نہیں ہوتا۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، بلکہ ہم بھی اگر اپنے ماضی میں جائیں تو ہمیں بھی ح سے ’حقہ‘ ہی پڑھا یا گیا ہے۔ اُس وقت بھی ہم صرف پڑھ کر اور دیکھ کر آگے بڑھ جاتے تھے اور ہمارا ذہن شش و پنج میں مبتلا رہتا کہ آخر یہ ’حقہ‘ ہے کیا بلا؟ والدہ بھی تھوڑا بہت ہی سمجھا پاتیں، کیوں کہ تشریح کرنا وہ بھی ایک تین یا چار سال کے بچے کے سامنے، جوئے شِیر لانے کے مترادف ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اتنی چھوٹی عمر میں بچوں کو ’حقہ‘ پڑھایا اور سمجھا جایا جائے؟ کیا ایک تین یا چار سال کے بچے کو یہ سمجھانا مناسب رہے گا کہ ’’بیٹا! حقہ سے مراد تمباکونوشی کےلیے استعمال ہونے والا ایک ایسا آلہ ہے، جو بڑے بزرگ استعمال کرتے ہیں‘‘۔ وغیرہ وغیرہ۔ کیا ہم یہ توقع کریں کہ ایک تین یا چار سال کا بچہ اسے سمجھے؟ مزید برآں اگر وہ ہم سے یہ پوچھے کہ بابا! ماما! ابو! امی! یہ حقہ آپ کیوں نہیں پیتے/ پیتیں؟ پہلے تو ہم اپنی بغلیں جھانکیں گے پھر اُس کے بعد ہمارا جواب یقیناً یہ ہوگا کہ نہیں، بیٹا! حقہ پینا بُری بات ہے۔ تو جب بُری بات ہے تو ابتدائی عمر سے ہی اُس ناسمجھ کو جس نے ابھی شعور کی منزل کی ابتدا بھی نہیں کی، آشنائی کیوں دی جارہی ہے؟ یعنی ہم ہی اپنے بچوں کو ابتدا ہی سے غلط راہ پر لے کر جارہے ہیں۔ کچھ لوگ یقیناً یہ کہیں گے کہ اسے پڑھانا ضروری ہے کیوں کہ گاؤں، دیہات وغیرہ کی روایت میں ’حقہ‘ شامل ہے۔ تو کیا ہم اپنے بچوں کو ’س‘ سے ’سگریٹ‘ بھی پڑھائیں؟ اور پھر جب منع کیا جائے تو ہمارا جواب بھی پھر یہ ہو کہ ہمارے شہر کی روایت میں ’سگریٹ نوشی‘ شامل ہے۔ اس حوالے سے اُن لوگوں (ماہرینِ تعلیم) کو بھی سوچنا چاہیے جو اِن کتب کی تالیف میں شراکت دار ہوتے ہیں۔ بچوں کو ابتدا سے ہی وہ چیزیں سکھائی جائیں جن میں اخلاقی اقدار ہوں، وہ اخلاقی روایات ہوں جو معاشرے میں صحت مندانہ طور پر جانی جاتی ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ ہمارے دین نے جو اخلاقی قدریں سکھائی ہیں اُن سے بھی بچوں کو ابتدائی کتب کے ذریعے آشنائی کرائی جائے، تاکہ بچہ جو چیزیں ماں کی گود سے سیکھنا شروع کرتا ہے جب وہ اپنی کتابوں میں دیکھے گا تو اسے ایک کشش محسوس ہوگی اور اس میں پڑھائی کا شوق مزید بڑھے گا۔ ح سے ’حقہ‘ کے بجائے اگر ’حاجی‘، ’حکومت‘، ’حاکم‘، ’حافظ‘ یا دوسرے عناصر شامل کرلیے جائیں تو کوئی قباحت نہیں ہوگی بلکہ اس سے بچہ کو آشنائی کے ساتھ ساتھ اس کو اُن چیزوں کا شعور ہوگا جو اس کے گِردونواح میں موجود ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حدبندی کمیشن کا دورہ:جموں میں 20عوامی وفود ،سیول سوسائٹی اور سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں

Next Post

حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »