• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

by امت ڈیسک
05/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کی آواز کو دبانے کے لیے تمام طریقے اپنا رہی ہے، لیکن کانگریس عوام کی آواز بنے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی نے پولرائزیشن کی سیاست کرکے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، لیکن کانگریس اس سے مایوس نہیں ہے اور عوام کے امور اٹھاکر عوام کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو کسی بھی طریقے سے دبانا چاہتی ہے۔ وہ مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کی بات نہیں سن رہی اور محنت کش طبقے کا مسلسل استحصال کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 28 اپریل کو ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے سامنے جھکنا پڑے گا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے حکومت سے مسلسل بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت بحث کرنے کی بجائے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کے لیے مایوس کن رہے ہیں اور اس معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں بھی بات ہوئی ہے۔ وہ اس سلسلے میں جو انہیں تجاویز ملی ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے سبھی امور پر غور کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ پارٹی کے سامنے مزید چیلنجز ہیں، اس لیے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا اور تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

Next Post

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا

ترال مسلح تصادم آرائی، دو جنگجو مارے گئے: پولیس

ترال مسلح تصادم آرائی، دو جنگجو مارے گئے: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »