(جموں) جموں وکشمیر بھاجپا کے سینئر لیڈردوندر سنگھ رانا نے منگل کے روز کہا کہ یوٹی میں جب بھی الیکشن ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں آئے روز لوگ جو ق درجوق شامل ہو رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں سریندر چودھری کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سریندر چودھری نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جو خوش آئند بات ہے کیونکہ اُن کے پاس لمبا سیاسی تجربہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سریندر چودھری منجے ہوئے سیاستدان ہے اور اُن کی شمولیت سے بی جے پی مزید مضبوط ہوگی۔
Former MLC & Former PDP State General Secretary Sh. Surinder Choudhary and others joining BJP in presence of BJP National General Secretary & Prabhari J&K Sh. @tarunchughbjp and J&K BJP President Sh. @ImRavinderRaina at BJP HQ, Trikuta Nagar, Jammuhttps://t.co/u1GLacH8mT
— BJP Jammu & Kashmir (@BJP4JnK) April 5, 2022
جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دوندر سنگھ رانا نے بتایا کہ جب بھی الیکشن ہونگے بھاجپا اپنے دم بھر مضبوط سرکار بنائے گی. رانا کے مطابق بھاجپا پچاس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ اس وقت پورے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی لہر ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں رانا نے کہاکہ ان کا مسئلہ جائز ہے اور میں اُنہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ موجودہ گورنر راج میں ہی اُن کا مسئلہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی اس معاملے پر اقدامات اُٹھانا شروع کئے ہیں۔اس سے قبل پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری سریندر چودھری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جس دوران بھاجپا کے سینئر لیڈروں نے اُن کا استقبال کیا۔











