(نئی دہلی) کشمیر کے سرکردہ تاجروں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات کی۔ ان تاجروں میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق، معروف ہوٹلائر مشتاق چایہ، گاڑیوں کے کاروباری بلدیو سنگھ، سمیر وانی، شوکت چودھری اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی بھی شامل تھے. کے سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی بدولت ہوئی جس میں تجارت کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران گلمرگ، پہلگام میں ہوٹل مالکان کو روشنی زمین ایکٹ کے لیز کا بحالی کے متعلیق موصوف کی مداخلت کی گزارش کی گئی۔ترجمان کے مطابق تاجروں نے وزیر اعظم سے بینک قرضوں کا مسئلہ کو بھیزیر غور لایا اور جموں و کشمیر میں قالین تجارت کے فروغ دینے کے لیے کارپٹ ولیج کے قیام کے متعلق وزیر اعظم سے درخواست کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کی کہ ان کے مسائل پر غور کرکے ان کا حل نکالا جائے گا۔ تاجروں نے وزیر اعظم سے بینک قرضوں کا مسئلہ کو بھیزیر غور لایا اور جموں و کشمیر میں قالین تجارت کے فروغ دینے کے لیے کارپٹ ولیج کے قیام کے متعلق وزیر اعظم سے درخواست کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کی کہ ان کے مسائل پر غور کرکے ان کا حل نکالا جائے گا۔
خیال رہے وزیراعظم مودی رواں ماہ کے آخر میں کشمیر کا دورہ کررہے ہے جس کے پیش نظر یہ ملاقات اہم تصور کی جاتی ہے.