(سرینگر) لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سرینگر میں قائم 15 کور کا 51 ویں جنرل آفیسر کمانڈنگ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دسمبر 1987 میں بھارتی فوج میں کمیشن ہوئے تھے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوجلا کو وادی میں ملی ٹنسی اور دراندازی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے. امکان ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوجلا اگلے ماہ تک 15 کور (چنار کارپس) کی کمان سنبھال لیں گے۔ اس سے قبل وہ کپواڑہ میں 268 انفینٹری بریگیڈ اور 28 آرٹریلری ڈویژن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل اوجلا سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، اور یودھ سیوا میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ موجودہ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی اگلی پوسٹنگ کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں ہوئی ہے۔