(سرینگر) سرینگر کے بشمبر نگر علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں لشکر سے وابستہ 2 جنگجو مار گئے ہیں ۔ آئی جی کشمیر کے مطابق سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں مہلوک جنگجو شامل تھے ۔
02 #Pakistani #terrorists who were involved in recent #terror attack on CRPF Personnel, neutralised in #Srinagar #Encounter. Arms & ammunition, other incriminating materials recovered: IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 10, 2022
اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ بشمبر نگر خانیار علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور جنگجوﺅں کوڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ جونہی فورسز کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔پولیس کے مطابق فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور ابتدائی گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں ہی ایک جنگجو مارا گیا جبکہ بعد میں فورسز نے دوسرے جنگجو کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے،مارے گئے دونوں جنگجو لشکرِ طیبہ سے وابستہ تھے۔