(کولگام) ضلع کولگام کے خربت پورہ علاقے میں سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک جب کہ دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
#KulgamEncounterUpdate: One #Pakistani #terrorist (code name Chacha) & one #hybrid terrorist killed. 02 Police Personnel also injured. They are being evacuated to hospital. #Encounter going on: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/GE6ukpwK5e
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 11, 2022
پولیس کے مطابق کولگام انکاؤنٹر میں ایک پاکستانی عسکریت پسند عرف چاچا اور ایک ہائبرڈ عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ آئی جی پی کے مطابق تصادم میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. اس سے قبل قبل سرکاری فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔