(سرینگر) ماہ جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی انتظامات ہونگے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی شروعات سے قبل مزید ملی ٹنٹوں کو ہلاک یا انہیں گرفتار کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی تمام ملی ٹنٹوں کے معاون کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔ شوپیان جھڑپ میں چار مقامی لشکر جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ماہ جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کےلئے تین دائروں والے حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے اور سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کےلئے کئے گئے تین دائروں والے حفاظتی انتظامات کےلئے پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسزکو روانہ کیا جائے گا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شوپیان جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسند غیر مقامی مزداروں پر حملے کرنے میں ملاث تھے۔ وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو پُر امن طریقے سے انجام دینے کیلئے فورسز پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے بہت سارے ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا جائے گا یا ان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ساتھ ہی جو بھی مطلوب عسکریت پسندوں کے معاون کارکنان ہے ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں امسال امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے مرکز سے لیکر کشمیر تک تیاریاں جاری ہے ۔ یاترا کی حفاظت کےلئے باہر سے بھی کئی درجن اضافی فورسز کی کمپنیاں بھی وادی کشمیر ہو گی۔ معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات رہیں گے۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کےلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے جائیں گے۔










