(اننت ناگ) کوکر ناگ کے وٹنار علاقے میں سنیچر کی دوپہر ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے کہا، "انکاؤنٹراننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے وٹنار میں شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
#Encounter has started at Watnar, #Kokernag area of #Anantnag district. Police and security forces are on the job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 16, 2022
اس سے قبل علاقے میں جنگجو کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سرکاری فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔جیسے ہی فورسز مشتبہ علاقے میں پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجو نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق محاصرے میں آئے عسکریت پسندوں کی تعداد کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔