(کپواڑہ) کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار علاقے میں ہفتہ کو ایک فوجی کی ٹھوڑی میں گولی لگنے سے پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔ سپاہی کی شناخت 209 فیلڈ رجمنٹ آرمی کے ارون شرما کے طور پر کی گئی ہے، جو نارپوسٹ ٹنگڈار پر تعینات تھا، ٹھوڑی میں گولی لگنے سے مردہ پایا گیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا یا اس نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرلی. اطلاعات کے مطابق گولی ان کے سروس راٸفل سے غائب ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ (گولی) جان بوجھ کر چلائی گئی یا غلطی سے چلی گئی۔