(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے وتہ نار کوکر ناگ علاقے میں سرکاری فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وتہ نار کو کر ناگ میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر اس گاوں کو ہفتے کی سہ پہر کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ طرفین کےمابین گولی باری میں ایک فوجی گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثناء پولیس ، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی اضافی کمک کو علاقے کی جانب روانہ کیا گیا ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔