• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے اور ایس آئی اے کا صحافی فہد شاہ کے دفتراور گھر پر چھاپہ

این آئی اے اور ایس آئی اے کا صحافی فہد شاہ کے دفتراور گھر پر چھاپہ

by امت ڈیسک
17/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور نئی تشکیل شدہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کو کپواڑہ جیل میں پی ایس اے کے تحت بند صحافی فہد شاہ کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی صورہ سرینگر کے علاقے انچار میں داوؤد کالونی میں جیل میں بند صحافی فہد شاہ کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے، ان کے دفتر ”دی کشمیر والا“ میگزین کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ سرینگر کے ہی کرسو راجباغ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور ایس آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی لی۔ ایک اہلکار کے حوالے سے مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق "ایس آئی اے اور این آئی اے کے دفاتر میں پہلے سے درج مقدمات کے سلسلے میں تلاشیاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے جموں و کشمیر پولیس نے صحافی فہد شاہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) نافذ کیا ہے جس پر پہلے دو ماہ سے تین مقدمات درج تھے اور وہ اس وقت کپواڑہ سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ فہد شاہ کو پہلی بار 4 فروری کو پولیس نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر عسکریت پسندی کی تعریف کی، جعلی خبریں پھیلائیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو اکسایا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فہد شاہ کے خلاف تین الگ الگ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کی گئی ہیں۔ فہد شاہ دہشت گردی کی تعریف کرنے، جعلی خبریں پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے عام لوگوں کو اکسانے کے تین پولیس تھانہ صفاکدل سرینگر کی ایف آئی آر نمبر 70/2020، پولیس تھانہ امام صاحب کی ایف آئی آر نمبر 06/2021 اور ایف آئی آر نمبر 19/2022 پولیس تھانہ پلوامہ میں مطلوب ہے۔ فہد، جو ایک مقامی نیوز میگزین اور پورٹل، "کشمیر والا” کے ایڈیٹر ہیں، کو پہلی بار پلوامہ پولیس کی طرف سے 13 غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 19/2022 میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں سری نگر کی خصوصی عدالت نے عبوری ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد اسے شوپیاں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 06/2021 میں گرفتار کیا جس میں سے منصف عدالت نے اسے عبوری ضمانت دے دی اور پھر سرینگر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے بعد میں اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی سنٹرل جیل میں زیر حراست ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکر ناگ تصادم: جنگجو علاقے سے نکلنے میں کامیاب

Next Post

بڈگام میں محکمہ بجلی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بڈگام میں محکمہ بجلی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بڈگام میں محکمہ بجلی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بڈگام میں زمینی تنازعہ پر تصادم،6 پولیس اہلکار زخمی

بڈگام میں زمینی تنازعہ پر تصادم،6 پولیس اہلکار زخمی

دنیا کا سب سے مہنگا ترین تربوز، قیمت جس کی 6 ہزار ڈالر تک

دنیا کا سب سے مہنگا ترین تربوز، قیمت جس کی 6 ہزار ڈالر تک

       سرکار اہم جگہوں پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے: کے ٹی ایم ایف

   سرکار اہم جگہوں پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے: کے ٹی ایم ایف

مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزرچلانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزرچلانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »