(بڈگام) محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ساتھ کام کرنے والے ایک لائن مین کی اتوار کو بڈگام ضلع کے حفرو علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگ گیا، جس کے باعث لائن مین کی موت ہو گئی۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ لائن مین جس کی شناخت محمد اشرف میر بڈا پورہ ناگم چرارشریف کے رہائشی کے طور ہوئی ہے،کو ہاپرو علاقہ میں ٹرانسفر کی مرمت کے دوران بجلی کا کرنٹ لگا۔ کرنٹ لگنے کے بعد اشرف میر کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔