(نئی دہلی) ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات آج شام ساڑے پانچ بجے سے 6 بجے کے درمیاں ہوئی۔ اس ملاقات میں کانگریس کے سینیٔر رہنما پرینکا گاندھی، رندیپ سنگھ سرجے والا، مکل واسنک، امبیکا سونی اور کے سی وینگوپال موجود تھے۔وہیں محبوبہ مفتی نے بتایا کہ یہ ملاقات سونیا گاندھی کے ساتھ ایک ذاتی ملاقات تھی اور وہ سونیا گاندھی کی صحت یابی کے متعلق ان سے ملنے گئی تھیں۔ میڈیا خبروں کے مطابق محبوبہ مفتی کانگرس اور نیشنل کانفرس کے ساتھ متحدہ طور جموں و کشمیر میں بی جے پی کے خلاف سیاسی اتحاد کھڑا کرنا چارہی ہیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں یہ تینوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں۔واضح رہے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی کی سونیا گاندھی سے پہلی ملاقات ہے.











